ترکی مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرے گا، ترک وزارت خارجہ

ترکی مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرے گا، ترک وزارت خارجہ

ترکی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا امریکہ کے لئے کام کرنے والے افغان شہریوں اور ان کے کنبوں کو بطور مہاجر قبول کرنے کا پروگرام ” ناقابل قبول ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی کی حکومت امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اور بغیر مشاورت کئے گئے فیصلے کو رد کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اگر ان افراد کو قبول کرنا چاہتا ہے تو طیارے کے ذریعے براہ راست انہیں اپنے ملک منتقل کر سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ پروگرام  ہمارے علاقے میں ایک بڑے پیمانے کے مہاجر بحران کا سبب بنے گا اور ہجرت کے دوران افغانوں کے مصائب میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 7 سالوں سے ترکی دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے، اب بحیثیت تیسرے ملک کے کسی نئے مہاجر بحران کی ذمہ داری اٹھانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons