گورنر نیویارک پر 11 خواتین کو ہراساں کرنیکا الزام سچ ثابت، تحقیقاتی رپورٹ جاری

گورنر نیویارک پر 11 خواتین کو ہراساں کرنیکا الزام سچ ثابت، تحقیقاتی رپورٹ جاری

امریکا کی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات  سچ ثابت ہو گئے ہیں۔

پانچ ماہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گورنر نیویارک نے 11 خواتین کو ہراساں کیا۔ گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی کو غیر مناسب انداز میں نہیں چھوا، جو پیش کیا جا رہا ہے حقائق اس سے بہت مختلف ہیں۔ اس معاملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے گورنر اینڈریو کومو کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons