شوبز شخصیات کا وزیراعظم سے گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل منظور کروانے کا مطالبہ

شوبز شخصیات نے وزیراعظم عمران خان سے گھریلو تشدد کو جرم قرار دینے اور خواتین کے تحفظ سے متعلق جلد قانون بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اداکارہ ماہرہ خان، عائشہ عمر اور عثمان خالد بٹ سمیت دیگر شخصیات نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کو گھریلو تشدد سے بچانے کے لیے فوری طور پر بل منظور کروانے میں کردار ادا کریں۔ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کے معاملے پر بات کیے جانے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ان سے سخت قوانین بنانے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم مذکورہ ویڈیو میں بتاتے دکھائی دیے کہ وہ خود نور مقدم کیس کی نگرانی کر رہے ہیں اور انہیں اس معاملےکی ہر ایک چیز کاعلم ہے۔ ماہرہ خان نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ وزیراعظم کو مینشن کیا اور لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل پاس کیا جائے۔

اداکارہ نے مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ جب تک ملک میں قوانین نہیں ہوں گے تب تک وہ ظلم کا نشانہ بنتی رہیں گی، اس لیے تشدد کو روکنے کے لیے بل پاس کروایا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ لازمی ہے کہ ہر ظالم کا احتساب ہونا چاہیے۔ ماہرہ خان کی ٹوئٹ کو اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ری ٹوئٹ کیا اور انہوں نے بھی گھریلو تشدد کے خاتمے کا بل پاس کروانے کا مطالبہ کیا۔

عائشہ عمر نے بھی وزیراعظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اب ان کی ترجیح بل پاس کروانا ہی ہو۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین باقائدگی سے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں اور ایسے عمل کو گھریلو معاملہ قرار دے کر خاموشی اختیار کروائی جاتی ہے۔ انہوں نے گھریلو تشدد کا ہیش ٹیگ استعمال کرتےہوئے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ان کی طرح اداکارعثمان خالد بٹ نے مذکورہ معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مختصر ٹوئٹ کی کہ بل کو پاس کیا جائے اور ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ آخر مذکورہ معاملے کا جائزہ لینے میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ تینوں اداکاروں کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی گھریلو تشدد کے خاتمے کے قوانین بنانے کا مطالبہ کیا جب کہ عام افراد نے بھی اس پر آواز اٹھائی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پاکستان دوستی مزید مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ

چین پاکستان دوستی مزید مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا  کہ پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons