اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے کی وجہ سے وبا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب پاکستان کے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ روبینہ قریشی کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا جس کے بعد سے دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی مصطفیٰ قریشی نے اپنے مداحوں اور اہل وطن سے دعائے صحت کی درخواست بھی کی ہے۔ مصطفیٰ قریشی سے ایک روز قبل اداکارہ سنبل اقبال میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

سنبل اقبال نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں تمام مداحوں کو اس وبا سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی تھی اور ساتھ ہی اپنے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔ خیال رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے لے کر سال 2020 میں اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئیں جبکہ کچھ کا انتقال بھی ہوا۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران معروف اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ زرنش خان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons