پاکستان اور چین کے تعلقات ہمالیہ سے بلند تر ہیں: وزیر داخلہ

پاکستان اور چین کے تعلقات ہمالیہ سے بلند تر ہیں: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ طاقتیں پاک چین اقتصادی راہداری اور پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کی سازشوں میں ملوث ہیں تاہم ان عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمالیہ سے بلند تر ہیں۔افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ دفتر خارجہ کو واقعہ کی تحقیقات اور ویڈیو فوٹیج کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نور مقدم کے قتل کے ملزم کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی بھی حالت میں اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔

سندھ میں لاک ڈائون کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبے میں مکمل لاک ڈائون نقصان دہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی پر عمل کرنا ہو گا جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ قبل ازیں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کو جامعات کا شہر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج کو بھی یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ ان کی ترجیح ہے اور اس کی تکمیل سے شہر کی بہت تبدیلی ہو جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons