چین کی فراہم کردہ 230 میلین ڈالرز کی گرانٹ کے ساتھ جدید گوادر ائیرپورٹ پر کام جاری ہے۔ عاصم سلیم باجوہ

سی پیک منصوبے سے مقامی آبادی کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے سے مقامی آبادی کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے شہر دنیا سے منسلک ہو جائے گا اور تجارت کو فروغ دینے میں بھی مدرگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ انہوں نے کہاکہ گوادر ائیر پورٹ اور بندر گاہ کی تعمیر سے خطے میں کاروبار اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons