ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی

ملک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔ نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی ، قدرتی آفات اور  وبائی امراض سے  بچاو کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے عید کے پہلے روز سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان  نے عید الاضحیٰ کی نماز نتھیا گلی میں ادا کی، وہ عید کی تعطیلات بھی وہیں گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی میں دو جانوروں کی قربانی دیں گے۔

قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عید کی نماز لاہور میں ادا کی۔

خیال رہے کہ ملک میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لہٰذا حکومت نے عید کے موقع پر عوام سے کرونا ایس او پیز (ضابطہ کار) پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

نیوزی لینڈ ٹیم کے 18 سال بعد دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons