کراچی میں کرونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی میں کرونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی میں بھارت سے پھیلنے والی کرونا کی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے انچارج ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گزشتہ روز 80 نمونوں کی جینو ٹائپنگ کی گئی اور وہ تمام کیس ڈیلٹا ویرینٹ کے تھے۔

ادھر وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے اور ایک دن میں مزید 40 افراد وبا سے انتقال کر گئے ہیں جب کہ کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16.46 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں 8 ہزار 864 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1393 کیسز مثبت آئے۔

لاہور میں بھی کرونا کیسز کی شرح ساڑھے 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں شرح ڈھائی فیصد سے زیادہ رہی۔

حکام کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons