پاکستان نے اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدارت کی مدت پوری کر لی ہے، منیر اکرم

پاکستان نے اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدارت کی مدت پوری کر لی ہے، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدارت کی مدت پوری کر لی ہے اس عرصے کے دوران کرونا وائرس وباء کے تناظر میں قرض ادائیگی میں رعایت اور سہولت حاصل کی گئی۔

ایک مضمون میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ فجی اور ہالینڈ کی مدد سے پاکستان نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں کی واپسی میں نرمی اور معاشی تعاون یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد قرض کے بوجھ تلے دبے اور غربت کا شکار ملکوں کو سماجی اور معاشی مشکلات سے نکالنا تھا۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے اقتصادی و سماجی کونسل میں اپنی صدارت کی مدت کے دوران عالمی برادری کو بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی بحران سے نکالا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ سے بھارت اپنی ہی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

چین سے تعلقات میں پسند نا پسند سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons