قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکتی، صدر/وزیراعظم

قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکتی، صدر/وزیراعظم

عید الاضحی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکتی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔ انہوں نے دیلٹا وائرس کی چوتھی لہر پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نے مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ نہ کر کے لوگوں کے روز گار اور ملکی معیشت کو بڑے نقصان سے بچایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر غریبوں اور مستحقین کی تمام ممکنہ امداد کریں۔ صدر نے کہا کہ یہ دن ہمیں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی اور اطاعت و فرمانبرداری کا سبق یاد دلاتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ قربانی کا جذبہ ہی تھا جس نے پاکستانی قوم کو وبائی مرض کرونا سے محفوظ کیا اور ہم نے دانشمندی سے اس کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت جو، زبوں حالی کا شکار تھی اب بہتر ہو رہی ہے اور اسکو درست سمت میں ڈال دیا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ دن دُور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے بھی عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ یہ عید ہمیں اللہ تعالیٰ کے احکامات کی بجا آوری کرتے ہوئے حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد دلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں کشمیری عوام کی جانب سے بھارت سے آزادی کے حصول کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد بھی دلاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

کراچی میں کل سے 2 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان

کراچی میں کل سے 2 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons