کراچی میں ڈیلٹا ویرئنٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی

جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے ڈاکٹر اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں وائلڈ ٹائپ کے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے تاہم ڈیلٹاویرئنٹ کی شرح سو فیصد ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ روز 80 کی جینو ٹائپنگ کی گئی، تمام کیس ڈیلٹا وئیرئنٹ کے نکلے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل سینٹر فور کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کی لیب میں کوروناکی شرح 19-20 فیصد کے درمیان ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16 اعشاریہ 46 فیصد ہوگئی ہے، شہر میں گزشتہ روز 8464 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ گزشتہ روز 1393 کورونا کے پازیٹو کیس سامنے آئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons