امریکہ “چینی ہیکروں” کی اصلاح کے ذریعے اپنے جھوٹ چھپانا چاہتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

کچھ دن پہلے امریکہ نے کچھ مغربی اتحادیوں کے ساتھ ایک بیان جاری کیا، جس میں “سائبر اٹیک” شروع کرنے کے نام پر چین کو بدنام کیا گیا ہے۔

امریکہ نے نام نہاد “انٹرنیٹ چوری” کی بنیاد پر چار چینی افراد پر مقدمہ چلایا۔ تاہم امریکہ نے جو نام نہاد تکنیکی تفصیلات جاری کیں ہیں ان کی مدد سے وہ ثبوتوں کی کڑیاں جوڑنے میں ناکام رہا ہے۔ چین پر امریکی الزمات حقائق سے دور ہیں اور یہ سفید کو سیاہ بنانے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ امریکہ کے من گھڑت جھوٹوں اور شرارتی طریقوں کی ایک اور مثال ہے۔ یہ اپنی چوری کو چھپانے کے لئے چور چور چلانے کے مترادف ہے۔ یہ الزامات امریکہ کے سیاسی کھیل کا حصہ ہیں۔

در حقیقت دنیا کا سب سے بڑا ہیکر کون ہے؟ اس سوال کا جواب بڑا واضح ہے۔ امریکہ نے اپنی تکنیکی برتری کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر دنیا بھر کے ممالک کے ڈیٹا کی چوری کی ہے۔ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ہیکر اور غیر قانونی کام کرنے والا ملک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کا بحران علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons