وہ دن دُور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔ وزیر اعظم

وہ دن دُور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔ وزیر اعظم

عید الاضحی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکتی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔ انہوں نے دیلٹا وائرس کی چوتھی لہر پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔ صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نے مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ نہ کر کے لوگوں کے روز گار اور ملکی معیشت کو بڑے نقصان سے بچایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ قربانی کا جذبہ ہی تھا جس نے پاکستانی قوم کو وبائی مرض کورونا سے محفوظ کیا اور ہم نے دانشمندی سے اس کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت جو، زبوں حالی کا شکار تھی اب بہتر ہو رہی ہے اور اسکو درست سمت میں ڈال دیا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ وہ دن دُور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

آبنائے تائیوان میں چینی فوج ہمہ وقت الرٹ ہے، پیپلز لیبریشن آرمی

چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان کرنل  Shi Yi نے کہا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons