کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان

کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان

کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا نے بیس تاریخ کو اعلان کیا کہ اس وقت  کئی مقامات پر جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں لہذا صوبے میں ہنگامی صورتحال نافذ کی جا رہی ہے۔

اس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا میں مدد ملے گی اور حکومت بھی  انخلا کرنے والے لوگوں کی رہائش کے لیے مناسب اقدامات کر سکے گی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ، ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بعد متاثرہ علاقوں میں مزید افراد انخلا کر سکیں گے۔ رواں سال بیس تاریخ تک صوبہ برٹش کولمبیا کے جنگلات میں 1145مرتبہ آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، یہ تعداد حالیہ دس سالوں کی اوسط تعداد سے تین گنا زائد ہے ۔ 

یہ خبر پڑھیئے

خالد منصور کی تعیناتی، چین کا باضابطہ ردعمل آگیا

چین نے خالد منصور کی بطور معاون خصوصی سی پیک تعیناتی کا خیر مقدم کیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons