یورپی پیراگلائیڈرز نے اسکردو میں 8 ہزار 407 میٹر بلندی پر نیا ریکارڈ بنادیا

یورپی پیراگلائیڈرز نے اسکردو میں 8 ہزار 407 میٹر بلندی پر نیا ریکارڈ بنادیا

یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم نے اسکردو میں 8 ہزار 407 میٹر بلندی پر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پیراگلائیڈرز نے 8407 میٹر بلندی پر پیرا گلائیڈنگ کا یہ ریکارڈ قائم کیا، پیرا گلائیڈرزکی ٹیم میں آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 یورپی پیراگلائیڈرز 25 مئی سے ہنزہ اور اسکردو میں موجود تھے، ان کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جون کے مہینے میں ان پیرا گلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی، ان کا مشن پیرا گلائیڈنگ کر کے بلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا۔

اس سے قبل عالمی ریکارڈ 8 ہزار 157 میٹر کا ہے جب کہ نیا ریکارڈ 8407 میٹر کا بنایا جا چکا ہے۔

غیرملکی پیرا گلائیڈرز نے حکومت اور پاک فوج کا سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons