اب تک دوران حج کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، سعودی وزارت صحت

اب تک دوران حج کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، سعودی وزارت صحت

سعودی عرب کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ دوران حج اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

سعودی خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وبا کے باعث رواں سال حج کو 60 ہزار افراد تک محدود رکھا گیا اور ویکسینشن کو لازمی قرار دیا گیا ہےجبکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے سپیشل فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

اس ضمن میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، انتہائی کوشش ہے کہ حج موسم ہر وبا سے محفوظ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحفظ صحت کے حوالے سے ہمارے اقدامات تسلی بخش ہیں اور عالمی برادری نے بھی انھیں سراہا ہے ، وبا سے بچائو کے لیے مقرر انتظامات کے حوالے سے جو درجہ بندی کی جا رہی ہے اس میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ سے بھارت اپنی ہی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

چین سے تعلقات میں پسند نا پسند سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons