تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس چیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ‏ترجیح دی۔ اس اہم میچ کے لئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان قادر اور حسن علی ‏کو فائن الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بہتر کرنے کا موقع ہے، سیریزجیتے، تو چوتھے سے تیسرے نمبر پر ‏آجائیں گے۔

انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں آخری سات میچز میں چار فتوحات حاصل کی ہیں، جبکہ تین شکستوں ‏میں سے دو پاکستان کیخلاف مقابلوں میں ہوئیں۔

گرین شرٹس یہاں دو ہزار سولہ میں نو وکٹوں سے سرخرو ہوئے تھے، گذشتہ سال بھی بابر اعظم ‏الیون نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

گذشتہ سال ٹور کے تینوں میچز مانچسٹر میں کھیلے گئے تھے، پہلا بارش کی نذر ہوا، دوسرے میں ‏انگلینڈ، تیسرے میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، اولڈ ٹریفورڈ کی پچ سپورٹنگ خیال کی ‏جاتی ہے، وہاں بولرز اور بیٹسمینوں کو یکساں مدد ملتی ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے انگلینڈ کو بتیس رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ‏انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز برابر کردی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons