اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بغداد بم دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بغداد بم دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نےعراقی دارالحکومت بغداد کی مارکیٹ میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

انتونیو گوتریز کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سکریٹری جنرل نے بم دھماکے کے  متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور عراقی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس جرم کے مرتکب افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے دارالحکومت بغداد کی ایک پر ہجوم بازار میں بم دھماکے سے کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 66 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ سے بھارت اپنی ہی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

چین سے تعلقات میں پسند نا پسند سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons