آج پاکستان کے معروف کامیڈین البیلا کی آج برسی منائی جا رہی ہے

پاکستان کے معروف کامیڈین البیلا کی آج برسی منائی جا رہی ہے

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار و کامیڈین البیلا کی آج برسی منائی جا رہی ہے۔

فلم ٹی وی اور تھیٹر کے ممتاز مزاحیہ اداکار البیلا کا اصل نام اخترحسین تھا۔ فلمی دنیا کی چکا چوند نے لڑکپن میں ہی البیلا کو گوجرہ سے لاہور نقل مقانی پرمجبورکردیا۔ البیلا کو گلوکاری کا بے حد شوق تھا۔ ان کو فلم سائرن، سپر گرل اوراللہ دِتا میں گلوکاری کا موقع بھی مِلا۔

ٹی وی کے بعد انہوں نے اسٹیج پر طبع آزمائی کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے بھرپور کامیابی کی نوید لایا، یہاں ان کی قسمت کا ستارہ چمکا اور وہ عوام کی بھرپور پذیرائی کے حقدار ٹھہرے۔

البیلا نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ، اچا ناں پیار دا، بدنام، عشق نچاوے گلی گلی اور باؤ جی قابل ذکر ہیں۔ البیلا نے سٹیج پر اپنی مزاحیہ اداکاری اور جملوں کی برجستہ ادائیگی کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

البیلا 17جولائی 2004 کو حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کر گئے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ سے بھارت اپنی ہی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

چین سے تعلقات میں پسند نا پسند سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons