سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا، حکام سی پیک اتھارٹی

سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا، حکام سی پیک اتھارٹی

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس جمعہ کو ہوگا جس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لئے مزید منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ڈیڑھ سال کے وقفے سے ہونے والے جے سی سی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدمات اسد عمر اور چین کے این ڈی آر سی کے چیئرمین کریں گے۔

وڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے جے سی سی اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،وفاقی وزرا ، سیکرٹریز اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے اعلیٰ حکام پاکستان کی طرف سے شریک ہوں گے جبکہ چین کی طرف سے چیئرمین این ڈی آر سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کا حالیہ دورہ گوادر اور بجٹ اجلاس میں سی پیک منصوبوں کے لئے 87 ارب روپے مختص کرنا سی پیک کے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونے کا عکاس ہے۔

سی پیک چین کے بین الاقوامی منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا پائلٹ پروجیکٹ ہے جو چین میں سنکیانگ کے شہر کاشغر سے شروع ہوکر خنجراب پاس اور متعدد دیگر علاقوں سے ہوتا ہواپاکستان کے جنوبی ساحلی شہروں کراچی اور گوادر تک پہنچتا ہے یہ معاشی اور ترقیاتی منصوبہ چین اور پاکستان کے تعلقات کومستحکم کرنے اور دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کی مشترکہ منزل مقصود ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کررہی ہیں، آرمی چیف

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کررہی ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons