سی پیک کے منصوبوں میں تعاون کے مزید شعبوں کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

سی پیک کے منصوبوں میں تعاون کے مزید شعبوں کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے علاوہ زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے بھی مشترکہ تعاون کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور ذرائع آمد و رفت پر خصوصی توجہ دی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی افراد کیلئے ملازمت کے مواقع بھی میسر آئے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کیلئے مشترکہ تعاون کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی کا دوسرا اجلاس 16 جولائی کو منعقد کیا جائے گا، جس کی تیاریوں کیلئے سی پیک اتھارٹی، بیجنگ میں این ڈی آر سی اور پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے تشکیل دیئے گئے 10 مشترکہ ورکنگ گروپس کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں میں تعاون کے مزید شعبوں کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

کرونا سے مزید 60 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد ہوگئی

کرونا سے مزید 60 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد ہوگئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کرونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons