پاکستان میں زرعی شعبے کیلئے مشترکہ تعاون کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے علاوہ زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے بھی مشترکہ تعاون کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور ذرائع آمد و رفت پر خصوصی توجہ دی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی افراد کیلئے ملازمت کے متعدد مواقع بھی میسر آئے۔

ایف ایم 98 دوستی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کیلئے مشترکہ تعاون کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی کا دوسرا اجلاس 16 جولائی کو منعقد کیا جائے گا، جس کی تیاریوں کیلئے سی پیک اتھارٹی، بیجنگ میں این ڈی آر سی اور پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے تشکیل دیئے گئے 10 مشترکہ ورکنگ گروپس کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں میں تعاون کے مزید شعبوں کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons