پاک چین تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران کو سول اعزاز دینے کی تقریب

15 جون کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام پاک چین تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران کو پاکستان اعلیٰ سول اعزاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صدر پاکستان جناب عارف علوی کی جانب سےبیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات جناب محمد سلیمان محسود ایجوکیشن اتاشی اور جناب محمد جنید سیکنڈ سکیرٹری کو پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر الگ الگ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ دونوں افسران نے رضا کارانہ طورپر نوول کورونا وائرس وبا کے دوران ووہان میں خدمات سرانجام دیں۔ دونوں افسران جب ووہان میں پہنچے تو اس وقت وہاں وبا عروج پر تھی انہوں نےلاک ڈاؤن کے دوران 53 روز تک ووہان میں قیام کیا اور پاکستانی طلبہ و طالبات کی بھرپور معاونت کی۔

چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جناب سلیمان محسود نے کہا کہ وہ چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی بھرپور معاونت کی۔ جناب محمد جنید نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ گفتگو میں وبا کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی قیادت کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہی تھا کہ چین دنیا میں سب سے پہلے وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سفیر پاکستان جناب معین الحق نے سول اعزازات کی اس تقریب کو چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے نام کیا۔ تقریب میں چین اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons