پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے مل بیٹھے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل اہم مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ وزیر خزانہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو منفی کردار ادا کرنے کے بجائے خطے میں امن کیلئے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں شدید دبائو اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک بڑے طبقے نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز آج …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons