نیٹو نے افغان فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا

نیٹو نے افغان فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے خلیجی ملک قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو کے قطر سے رابطے کی تصدیق 3 سینئر مغربی حکام نے بھی کی ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سے نیٹو، قطر اور افغان حکومت نے کسی قسم کا ردعمل نہیں ظاہر کیا۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن نے یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا انخلا کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہو جائے گا۔ امریکی صدر کے اعلان کے بعد نیٹو نے بھی اپنی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لیے چین کی سفارتی کوششوں کی حمایت کر دی

چار اگست کو امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران حالیہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons