مالم جبہ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

مالم جبہ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کھولنے کے اعلان  کے بعد ڈھائی ماہ سے بند مالم جبہ ریزورٹ کو بھی سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔

حکومت کے طرف سے اعلان کے بعد سطح سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر واقع مالم جبہ ریزورٹ کو بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے، سیاحتی مقامات بند ہونے سے جہاں شہری ذہنی باؤ کا شکار ر ہے وہیں ہوٹل اور سیاحتی انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچا۔

مالم جبہ ریزورٹ کھلنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خان کا کہناتھا کہ  سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ حالات نارمل ہوگئے، وزیر اعظم پاکستان بھی چاہتے ہیں کہ سیاحت کو فروغ ملے۔

عالمی وبا کورونا کے کسیز میں کمی آنے اور سیاحت کھلنے کے بعد مالم جبہ کے رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے سیاحوں نے بھی اس حسین وادی کا رخ کرلیا ہے۔ 

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان میں ایک روز میں کرونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں ایک روز میں کرونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں یومیہ کرونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ایک دن میں 11 لاکھ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons