اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگز نے یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو اور افتخار احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 191 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کولن منرو اور افتخار احمد ناقابل شکست رہے۔ منرو نے 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔ جبکہ افتخار احمد نے برق رفتار 71 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے-

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 54 گیندوں پر 81 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، محمد وسیم اور علی خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons