چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی اعلی ترین سطح پر ہیں: روسی صدر

چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی اعلی ترین سطح پر ہیں: روسی صدر

چودہ تاریخ کو روسی صدر کی ویب سائٹ نے روسی صدر ولادمیر پوتن کی طرف سے امریکی نیوز ایجنسی این بی سی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو کو جاری کیا۔

چین اور روس تعلقات کے بارے میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین- روس اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات تاریخ کی اعلی ترین سطح پر ہیں، اور دونوں فریقوں نے سیاسی، معاشی، سائنسی اور تکنیکی میدانوں میں اعلی سطح پر اعتماد اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ پوتن نے زور دے کر کہا، “ہمیں نہیں لگتا کہ چین ہمارے لئے خطرہ ہے۔ یہ ایک دوست ملک ہے۔ وہ امریکہ کی طرح ہمیں دشمن قرار نہیں دیتا ۔”

صدر پوتن نے سنکیانگ کے معاملے پر نشاندہی کی کہ انہیں خود چین کے دورے کے دوران ویغور قومیت کے نمائندوں سے ملاقات کا موقع ملا۔ انہوں نے یہ سنا ہےکہ عوام عام طور پر چینی حکومت کی نسلی پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تصدیق کرتے ہیں کہ چینی حکومت نے سنکیانگ میں معاشی اور ثقافتی شعبوں میں مقامی لوگوں کے لئے بہت سارے عملی کام کیے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز آج …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons