جی 7 سربراہی اجلاس میں متوقع اہداف حاصل نہیں ہوئے، ملٹی نیشنل میڈیا

جی 7 سربراہی اجلاس میں متوقع اہداف حاصل نہیں ہوئے، ملٹی نیشنل میڈیا

جی 7 سمٹ 13 تاریخ کو برطانیہ میں اختتام پذیر ہوا۔

اس سربراہی اجلاس کے دوران ، بہت سارے ممالک کے میڈیا اور لوگوں کا ماننا تھا کہ اس اجلاس کے آخر میں متوقع اہداف حاصل نہیں ہوئے اور جی 7 نے انسداد وبا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں معقول “وعدے” نہیں کئے۔

برطانوی شیڈو کابینہ کی خارجہ سیکریٹری، لیزا ناندی نے کہا: “اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اسے کس طرح دیکھتے ہیں، یہ سربراہی اجلاس متوقع منزل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ 2022 کے اختتام سے قبل  پوری دنیا میں مکمل ویکسینیشن کا کوئی واضح منصوبہ نہیں نکلا ہے، اور نہ ہی کوئی منصوبہ مرتب کیا گیا جس سے دنیا کے آب و ہوا کے تحفظ کے صحیح  راستے کا تعین کیا جا سکے۔”

جرمنی کے برلن پرشین ایسوسی ایشن کے اعزازی چیئرمین فورکل چاپک کا خیال ہے کہ عالمی تناظر میں جی 7  پرانے زمانے کا چھوڑا ہوا تنظیم ہے۔ یہ ممالک عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے لوگوں کی نمائندگی نہیں کرسکتے، خاص طور پر چین، روس اور برکس ممالک کی شرکت کے بغیر۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons