پاکستان اور روس کا باہمی تجارتی حجم بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پراتفاق

پاکستان اور روس کا باہمی تجارتی حجم بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پراتفاق

پاکستان اور روس نے باہمی تجارتی حجم بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو میں ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے روس کی جانب سے پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ”پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن” پر جلد عملدرآمد کا خواہشمند ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ضمنی معاہدہ پر دستخط انتہائی مثبت اقدام ہے۔پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ پرنظر رکھنے میں روس کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب کو روس کی کورونا وباء سے بچاؤ کی ویکسین Sputnik کی پچاس لاکھ ڈوزز پاکستان کو جلد مہیا کرنے کی یاددہانی کرائی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons