کوئٹہ: بارودی سرنگ حملے میں فرنٹئیر کور بلوچستان کے چار جوان شہید

کوئٹہ: بارودی سرنگ حملے میں فرنٹئیر کور بلوچستان کے چار جوان شہید

کوئٹہ روڈ پر بارودی سرنگ کے حملے میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت چار بہادر فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے مارگیٹ مائنز کی سکیورٹی کیلئے تعینات ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان کی طرف سے علاقے میں بڑا آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد بلوچستان میں قائم ہونے والے امن کو شرپسند عناصر کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں چاہے اس کے لئے جانی قربانی دینی پڑے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons