وزیراعظم کا ملک میں انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم کا ملک میں انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ویکسین مہم میں پیشرفت کے جائزے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بروقت ویکسی نیشن اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے وباء کے باعث بھارت جیسی صورتحال سے بچنے کیلئے اداروں اور لوگوں کی اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ویکسی نیشن مراکز کی تعداد کو دوگنا کر دیا گیا ہے اور موبائل ٹیموں کی تعداد 48 سے 600 کر دی گئی ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے۔مزیدبرآں سرکاری اور نجی ادارے بھی اپنے عملے کی ویکسی نیشن یقینی بنا رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات

 وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر برائے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons