جامعات ملک میں تحقیق اور ایجادات کی بنیاد پر تعلیم کو فروغ دیں، صدر مملکت

جامعات ملک میں تحقیق اور ایجادات کی بنیاد پر تعلیم کو فروغ دیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں تحقیق اور ایجادات کی بنیاد پر تعلیم کو فروغ دیں۔

پیر کے روز اسلام آباد میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کے مطابق طلبہ کو تیار کرنا چاہئے۔ صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جامعات کو مقصد کے حصول کیلئے عالمی اور مقامی اعلیٰ تعلیم کے دوسرے اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور جامعات کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کے آن لائن تعلیمی نظام کو بھی مزید بہتر بنانا اور فروغ دینا چاہئے جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں معیاری فاصلاتی تعلیم یقینی بنانا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ سے بھارت اپنی ہی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

چین سے تعلقات میں پسند نا پسند سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons