پی ایس ایل 6: آج اسلام آباد یونائیڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈایٹرز سے ہوگا

پی ایس ایل 6: آج اسلام آباد یونائیڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا

پاکستان سُپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے گرم موسم میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا میدان سجا ہوا ہے، اور بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اہم مقابلہ ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔

کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچ میں سے اپنے چار میچ ہار چکی ہے، شکست کی صورت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں نے اب تک بارہ میچز کھیلے ہیں، جن میں سے کوئٹہ نے سات میں فتح سمیٹی جبکہ پانچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

گذشتہ روز پی ایس ایل 6 میں دو میچز کا فیصلہ ہوا، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنے پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons