ابوظہبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں

ابوظہبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں

متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر ریاست ابوظہبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

ابو ظہبی نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر تجارتی مراکز، ریستوران، کیفے اور دیگر عوامی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کردی۔

پابندیاں پارکس، ہوٹلوں، جم، ساحل سمندر، سوئمنگ پولز، تفریحی مراکز، سینما اور عجائب گھروں میں داخلے پر بھی عائد ہوں گی۔ حکام کے مطابق ان جگہوں پر داخلے کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو یا ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہو۔

ان تمام مقامات پر جانے والوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے کرونا ایپ کے ذریعے ویکسینیشن کروا لی ہے یا حال ہی میں انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا۔

یہ خبر پڑھیئے

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons