کراچی میں رات یا صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ رات یا صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 28 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اب اس وبا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons