پنجاب میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

پنجاب میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

 پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی۔

صوبائی محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں میں اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ دفاتر میں اتوار کو مکمل چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ان ڈور ڈائننگ مکمل طور پر بند رہے گی، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شاپنگ مالز کے فوڈکورٹس رات 12 بجے تک کھل سکیں گے جب کہ ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی۔

مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسینیٹڈ افراد آسکیں گے، صوبے بھر میں شادی ہالز میں انڈور تقریبات اور مارکیز پر مکمل پابندی برقرار رہے گی جب کہ 150 افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنیماہالز اور تھیٹرز بدستوربند رہیں گے، جمز میں صرف وہی  لوگ ورزش کے لئے آسکیں گے جو ویکسین لگوا چکے ہوں، تفریحی مقامات 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

بابوسر ناران روڈ کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا

بابوسر ناران روڈ کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا

ضلع دیامر کی انتظامیہ نے شاہراہ بابوسر ناران روڈ کو صبح 4 سے شام 6 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons