خضدار میں مسافر بس الٹ گئی، 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خضدار میں مسافر بس الٹ گئی، 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خضدار کے قریب بھلونک کے مقام پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے اٹھارہ مسافرجاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی لاڑکانہ سے خضدار آرہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے واقعہ کیرپورٹ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons