بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایف سی بلوچستان کا ایک جوان بھی شہید ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خاران کے علاقے ہلمرگ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2  انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک جوان بھی شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں ودیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا، شہید ہونے والے سپاہی فداالرحمان چترال کے رہائشی تھے۔

فورسز مادر وطن کیخلاف ہرسازش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل امن واستحکام کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

G-7 40 US$ Trillion Program: Development or Rivalry

G-7 40 US$ Trillion Program: Development or Rivalry

World is facing huge infrastructure gap, which is widening up with every passing year. MGI, …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons