مالی سال 2022-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے

مالی سال 2022-2021 کا مجوزہ بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے

اگلے مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے۔ 8 ہزار ارب روپے کا بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے۔ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لئے 900 ارب اور دفاع کے لئے ایک ہزار 330 ارب روپے رکھے جارہے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار 705 ارب روپے ہوگا۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین کا قومی اقتصادی سروے کی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بتادیا نہ بجلی مہنگی کریں گے نہ ٹیکس بڑھائیں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان نے امریکا سے بھی کہہ دیا کہ پیسے نہیں تجارت چاہتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons