پاکستان میں کرونا سے مزید 47 اموات

پاکستان میں کرونا سے مزید 47 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1 ہزار 303 کیسز سامنے آئے ہیں، 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 874 مریض شفایاب ہو گئے اور کرونا مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 576 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کرونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے کُل 43 ہزار 618 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 967 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 40 ہزار 483 ٹیسٹ کیئے گئے۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار 964 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 95 لاکھ 59 ہزار 910 کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کرونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 43 ہزار 499 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 457 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 413 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 196 ہو گئیں۔

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35ہزار 383 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 194 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 769 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 84 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 292 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 675 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 560 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 682 کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons