پی ایس ایل 6 : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6 : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 171 رنز ٹارگٹ دیا تھا جسے پشاور زلمی حاصل نہ کر پائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے سترہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے ایک سو اکہتر رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پشاور زلمی نے خاص کارکردگی کا مظہارہ نہیں کیا، چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف تہتر رنز بنائے تھے۔

میچ کے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی، لاہور قلندرز کے راشد خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ شکار کیے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک تہتر رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ عمید آصف 23 رنز بناسکے۔

ابتداء میں شدید مشکلات کے باوجود لاہور نے شاندار کم بیک کیا۔ قلندرز کے چار بلے باز پچیس رنز پرپویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹم ڈیوڈ اور بین ڈنک نے اکیاسی رنز کی شراکت قائم کی ۔

ٹم ڈیوڈ نے چھتیس گیندوں پرچونسٹھ رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔ بین ڈنک اڑتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور کی جانب سے فیبین ایلن نے دو، وہاب ریاض، محمدعرفان، عمید آصف اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگزکو بارہ رنزسے شکست دی تھی۔ کراچی کی ٹیم ایک سوستتررنزکے تعاقب میں سات وکٹوں پرایک سوچونسٹھ رنزبنا سکی۔ بابراعظم کی پچاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی۔ ملتان سلطانز کے عمران خان نے تین اور عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل سکس میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ میں سے چار میچز ہارنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کرو یا مرو والی صورتحال درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

اقوام متحدہ کی جی 7 ممالک سے موسمیاتی فنڈ کے وعدوں کو پورا کرنے کی تاکید

اقوام متحدہ کی جی 7 ممالک سے موسمیاتی فنڈ کے وعدوں کو پورا کرنے کی تاکید

تیرہ تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے ایک بار پھر ترقی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons