قدیم شاہراہ ریشم نے چین اور پاکستان کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا، چینی نائب ناظم الامور

قدیم شاہراہ ریشم نے چین اور پاکستان کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا، چینی نائب ناظم الامور

پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کی نائب ناظم الامور پھانگ چھُن شوئے نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان امن اور ترقی کے سفر میں ہمیشہ شانہ بہ شانہ رہیں گے۔

اسلام آباد میں “پاک چین تعلقات کے 70 سال: علاقائی سیاست، معاشی اور ثقافتی تعاون” کے عنوان سےشائع ہونیوالی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً 2 ہزار سال قبل قدیم شاہراہ ریشم نے دونوں ثقافتوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا تھا۔ چینی نائب ناظم الامور نے کہا کہ چینی صدر شی چن پھنگ نے حال ہی میں ایک بین الاقوامی تقریر کے دوران ایسے امور کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جو چین کی جامع قومی طاقت اور بین الاقوامی حیثیت سے مماثلت رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی تعلقات کی صلاحیت کو مستحکم بنانے کے حوالے سے مدد کیلئے سب سے زیادہ قریبی دوست کی حیثیت سے پاکستان کی ضرورت ہے۔ پھانگ چھُن شوئے نے کہا کہ موجودہ وقت میں پاکستان کی توجہ جغرافیائی سیاست سے جغرافیہ معاشیات کی جانب منتقل ہورہی ہے، جو اسے نئی اسٹریٹجک صورتحال میں اپنی بین الاقوامی شناخت بنانے میں بھرپور مدد فراہم کرے گی۔

چینی سفارتخانے کی نائب ناظم الامور نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کو چاہئے کہ وہ مستقبل میں بھی روایتی دوستی کا بھر پور مظاہرہ کریں، مشترکہ طور پر چیلنجوں کا مقابلہ کریں، ترقی کے مزید مواقع تلاش کریں اور دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مستقبل کی مضبوط کمیونٹی تشکیل دیں۔

اس موقع پر کتاب کے ایڈیٹر ڈاکٹر فضل الرحمٰن اور پروفیسر تُو یَو کھانگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے چین اور پاکستان کے مابین تعلقات اور کتاب کے مختلف پہلووں پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے حوالے سے ایسی کتابوں کی اشاعت چین اور پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لاسکتی ہے اور دوستی کا سفر یوں ہی رواں دواں رہ سکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

G-7 40 US$ Trillion Program: Development or Rivalry

G-7 40 US$ Trillion Program: Development or Rivalry

World is facing huge infrastructure gap, which is widening up with every passing year. MGI, …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons