پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پی ایس ایل کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ 

ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز 7 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز ہی بناسکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رئیلی روسو 44 اور صہیب مقصود 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد رضوان 29 اور شیمرون ہیٹمائر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے پریرا نے 2 اور وقاص مقصود اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

177 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم نے 63 گیندوں پر 85 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہیں دلواسکے۔

دیگر بلے بازوں میں  والٹن نے 35، مارٹن گپٹل اور نجیب اللہ زدران نے 11،11 رنز بنائے جب کہ   قاسم اکرم نے 10 رنز  اور  کپتان عماد وسیم اور تھیسارا پریرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان کی جانب سے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کنگز کے 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ آج پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

G-7 40 US$ Trillion Program: Development or Rivalry

G-7 40 US$ Trillion Program: Development or Rivalry

World is facing huge infrastructure gap, which is widening up with every passing year. MGI, …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons