پاک چین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں، وزیر خارجہ

پاک چین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ فروغ پارہے ہیں اور عالمی اورعلاقائی تبدیلیوں نے ان تعلقات کو متاثر نہیں کیا

آج اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے 70 سالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے ایک یادگاری سکے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سکے کی قیمت ستر روپے رکھی گئی ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان 70 سالہ سدا بہار ، آزمودہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام اور قیادت نے ان کے درمیان تعلقات کو ایک سدا بہار تذویراتی شراکت داری میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے اہم مفادات کے معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کی غیرمتزلزل حمایت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ابھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی منظرنامے میں پاکستان نے اپنی ترجیحات کو علاقائی سیاست سے علاقائی معیشت میں تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کے ذیلی منصوبے کے طور پر اقتصادی انضمام اور علاقائی روابط پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی علاقائی معیشت کی جانب نئی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریب میں سٹیٹ بنک کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر، چینی سفیر NONG RONG اور اعلی افسران نے شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons