پاکستان سپر لیگ: ملتان کا کراچی کو جیت کے لیے177 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ: ملتان کا کراچی کو جیت کے لیے177 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رئیلی روسو 44 اور صہیب مقصود 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد رضوان 29 اور شیمرون ہیٹمائر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے پریرا نے 2 اور وقاص مقصود اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

یہ خبر پڑھیئے

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons