پاک، چین سفارتی تعلقات، سٹیٹ بینک نے ستر روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا

پاک، چین سفارتی تعلقات، سٹیٹ بینک نے ستر روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا

سٹیٹ بنک نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر سال مکمل ہونے کے سلسلے میں ستر روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے ۔

سکے اجراء کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، چین کے سفیر نونگ رونگ ، سینیٹر فیصل جاوید خان اور سٹیٹ بنک کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ سات عشروں سے قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی آزمودہ اورسدا بہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہربین الاقوامی فورم پرہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم پروگرام کے تحت فروغ پذیر ہیں جو اب دوسرے مرحلے میں ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران دونوں ملکوں کے قریبی دوستی ثابت ہو گئی ہے۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پر یادگاری سکہ اور ماضی میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons