وزیراعظم کی تمام وفاقی وزارتوں کو سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کی تمام وفاقی وزارتوں کو سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کیئے جائیں۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے طے شدہ اہداف بروقت حاصل کئے جانے چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کیلئے سہولتیں دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک استحکام کی طرف رواں دواں ہے اور پائیدار اور تیز رفتار اقتصادی شرح نمو کیلئے سرمایہ کاری اہم جزو ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری نے اجلاس کو ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کیئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons