چائنا اسپیس اسٹیشن تین چینی خلابازوں کا استقبال کرے گا

چائنا اسپیس اسٹیشن تین چینی خلابازوں کا استقبال کرے گا

چین کے انسان بردار خلائی انجینئرنگ کے دفتر  کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 9 جون کو شین چو نمبر 12 انسان بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ نمبر 2 ایف یاؤ 12  کیریئر راکٹ  کو چین کے جو چوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر کے لانچ کے علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔

اس وقت لانچ سائٹ پر موجود سہولیات اور آلات بہترین حالت میں موجود ہیں ، اور لانچ سے پہلے ان کے مختلف فنکشنل معائنے اور مشترکہ ٹیسٹ منصوبے کے مطابق کئے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق شین چو نمبر 12 انسان بردارخلائی جہاز تین خلابازوں کو خلائی اسٹیشن “تیان حے” کے مرکزی ماڈیول تک چھوڑے گا۔ یہ خلا باز تین  ماہ تک وہاں مقیم رہیں گے اور اپنی زمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons