سال 2021 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا لیکن سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، چاند زمین سے دور ہونے کے باعث سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں سکے گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سورج گرہن کے دوران رنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ 3 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 4 بجکر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons